” اگر بندے کوخود کھجل ہونے کا شوق نہ ہو یا ۔۔۔“ خواجہ آصف سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو قائمہ کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر میدان میں آ گئے ،حیران کن بات کہہ دی

” اگر بندے کوخود کھجل ہونے کا شوق نہ ہو یا ۔۔۔“ خواجہ آصف سابق وزیر خزانہ اسد ...
” اگر بندے کوخود کھجل ہونے کا شوق نہ ہو یا ۔۔۔“ خواجہ آصف سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو قائمہ کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر میدان میں آ گئے ،حیران کن بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے اور اسد عمر نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے تاہم اب خواجہ آصف نے ان پر تنقید کے بادل برسا دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے میدان سنبھالہ اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ” پارٹی کا خیال ہے کہ خزانہ کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے معیشت ان کی عقل و دانش سے محفوظ رہے گی ،اگر بندے کو خود کھجل ہونے کا شو ق نہ ہو یا کھرک نہ ہو رہی ہو تو وزیر خزانہ جتنا بھی گیا گزرا ہوا اس کو یہ پوزیشن قبول نہیں کرنی چاہیے ، کوئی گریس ہوتی ہے ۔“

مزید :

قومی -