جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت21 مئی تک ملتوی

جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت21 مئی تک ملتوی
جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت21 مئی تک ملتوی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت ہوئی، جج محمد ارشد ملک نے ریفرنس کی سماعت کی،سابق صدر آصف زرداری اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، فاروق ایچ نائیک کے سوال کیا کہ کیاریفرنس کی کاپیاں بن گئی ہیں؟اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کاپیاں آفس میں جمع کرادی ہیں، تفتیشی افسرسرپرچوٹ لگنے کے باعث پیش نہیں ہوئے،

جج ارشد ملک نے کہا کہ ریفرنس کی کاپیاں ملزمان کوفراہم کی جائیں،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ 28 کاپیاں تیارہوئی ہیں،باقی کی تیاری کیلئے وقت درکارہے، وکیل صفائی نے کہا کہ اقبال خان نوری دوسرے ریفرنس میں گرفتارہیں،فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ 2002سے پہلے نیب قانون میں ترمیم نہیں کی گئی تھی،جس وجہ سے فارن نیشنلٹی ہولڈرکوگرفتارکیاجاسکتاتھا،جج ارشد ملک نے کہا کہ فاروق ایچ نائیک کے پوائنٹ کودیکھناہوگا،اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ دیکھاجائےگاریفرنس میں ملزمان کاکردارکتنااہم ہے،جج ارشد ملک نے استفسار کیا کہ ریفرنس کی کاپیوں کی تیاری کب تک ممکن ہے؟نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ 10 روزکاوقت درکارہوگا،عدالت نے کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد