کوٹ لکھپت جیل سے ایسی چیز غائب ہو گئی کہ نواز شریف پریشان ہو گئے

کوٹ لکھپت جیل سے ایسی چیز غائب ہو گئی کہ نواز شریف پریشان ہو گئے
کوٹ لکھپت جیل سے ایسی چیز غائب ہو گئی کہ نواز شریف پریشان ہو گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں میاں نواز شریف کی بیرک کا ائیر کنڈیشنر (اے سی) غائب ہو گیا ہے جس پر سابق وزیراعظم نے نیا اے سی منگوانے کے بجائے اڈیالہ میں لگوایا گیا اے سی واپس منگوانے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں یہ کھپ پڑی ہوئی ہے کہ میاں صاحب کا اے سی غائب ہو گیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جیل کے لوگ اسے لے گئے ہیں جبکہ جیل والے کہہ رہے ہیں کہ میاں صاحب کو دیدیا تھا اور انہوں نے گھر میں رکھا ہوا ہے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اب معاملہ جو بھی ہے بہرحال نواز شریف نے نیا اے سی لانے سے منع کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں لگوایا گیا اے سی جو بعد ازاں انہوں نے عطیہ کر دیا تھا، وہ واپس لایا جائے۔

مزید : قومی