چینی شوہر کمرے میں بند کر کے کیا کرتا تھا ؟ چین میں شوہر سے بھاگ کر پاکستانی لڑکی واپس گھر پہنچ گئی ، حیران کن تفصیلات بتا دیں

چینی شوہر کمرے میں بند کر کے کیا کرتا تھا ؟ چین میں شوہر سے بھاگ کر پاکستانی ...
چینی شوہر کمرے میں بند کر کے کیا کرتا تھا ؟ چین میں شوہر سے بھاگ کر پاکستانی لڑکی واپس گھر پہنچ گئی ، حیران کن تفصیلات بتا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )حال ہی میں پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرنے کے بعد چین لے جا کر جسم فروشی کروانے والا گروہ پکڑا گیاہے جس کے باعث کئی معصوم لڑکیوں کی زندگیاں برباد ہونے سے بچ گئیں ہیں تاہم اب ایک پاکستانی لڑکی کی کہانی سامنے آ گئی ہے جوکہ چین میں اپنے شوہر سے بھاگ کر پاکستان پہنچ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ختومنڈ کی رہائشی نوجوان لڑکی رابعہ کی چینی شہری سے شادی بربادی بن گئی تاہم اب وہ اس کے چنگل سے نکل چکی ہے اور پاکستان پہنچ گئی ہے ۔رابعہ کی چینی شہری کے ساتھ شادی فیصل مسجد اسلام آباد میں ہوئی جبکہ ان کا رشتہ بھی رشتے کروانے والی نے کروایا تاہم اس کا شوہر شادی کرنے کے بعد اسے چین لے گیا ۔ رابعہ کا کہناتھا کہ وہ 31 جنوری کو پاکستان سے چین چلی گئی تھی لیکن 9 فروری کو واپس پہنچ گئی ، رابعہ نے بتایا کہ اس کا شوہر اسے کمرے میں بند رکھتا تھا اور اسے کھانے کیلئے بھی حرام چیزیں دیتا تھا تاہم اس نے موقع ملتے ہی شوہر کی قید سے فرار ہو کر پاکستان کے سفارتخانے پہنچی جہاں سے اسے ملک واپس بھیج دیا گیا ۔رابعہ نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کر لیاہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -