”پنجاب میں یہ کام ایک سال میں نہیں ہوسکتا “صاف انکار ہو گیا ، عمران خان کیلئے پریشان کن خبر

”پنجاب میں یہ کام ایک سال میں نہیں ہوسکتا “صاف انکار ہو گیا ، عمران خان ...
”پنجاب میں یہ کام ایک سال میں نہیں ہوسکتا “صاف انکار ہو گیا ، عمران خان کیلئے پریشان کن خبر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے بلدیاتی نظام کے تحت صوبہ پنجاب میں ایک سال میں انتخابا ت کروانے کو ناممکن قرار دیدیا ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے الیکشن کمیشن کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے بعد ابھی حکومت نے رولز اور نقشے بنانے ہیں جس کی تیاری میں تین ماہ کا وقت چاہیے جبکہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی رپورٹ چھ مہینے سے پہلے نہیں بن سکتی اور نئی حلقہ بندیوں پر عوامی اعتراضات کیلئے ایک ماہ کا وقت دینا لازم ہے اور اعتراضات کو نمٹانے کیلئے کم از کم ایک مارہ درکار ہو تاہے ۔ذرائع کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے بعد انتخابی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنے میں بھی وقت چاہیے، نئی حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستیں فائنل ہونے کے بعد انتخابی شیڈول جاری ہوگا، اگر معاملہ عدالت میں چیلنج ہوا تو کتنا وقت درکار ہوگا یہ کوئی نہیں بتا سکتا لہٰذا ایک سال میں نئے بلدیاتی انتخابات کرانا ناممکن ہے۔

مزید : قومی