عمران خان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں آمد لیکن ایوان میں بیٹھے مسلسل کیا کرتے رہے ؟

عمران خان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں آمد لیکن ایوان میں بیٹھے مسلسل کیا کرتے ...
عمران خان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں آمد لیکن ایوان میں بیٹھے مسلسل کیا کرتے رہے ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنی نشست پر بیٹھے تسبیح پڑھتے رہے۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق ارکان اسمبلی کا ان کے گرد رش لگ گیا،اراکین ان کو مختلف درخواستیں دیتے رہے اور ان نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے رہے اس دوران عمران خان نے اراکین کی باتیں اور مشورے غور سے سنے،ویہ مسلسل تسبیح پڑھتے رہے،عمران خان نے ایوان میں کسی قسم کی گفتگو نہ کی جیسے ہی وقفہ سوالات ختم ہوا عمران خان اٹھ کر ایوان سے چلے گئے ،جب تحریک انصاف کے رکن سید جاوید شاہ کا سوال آیا تو سپیکر نے ان سے پو چھا کہ آپ کا کوئی ضمنی سوال ہے جس پر جاوید شاہ نے کہا کہ میں نے تو جواب پڑھا ہی نہیں کیا ضمنی سوال پو چھوں گا،جب ایجنڈے کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کی رپورٹ پیش کرنے کا موقع آیا تو چیئرمین کمیٹی ایوان میں موجود نہ تھے تو سپیکر نے وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان سے کہا کہ آپ رپورٹ پیش کر دیں میں آپ کو اجازت دیتا ہوں جس پر علی محمد خان بولے کہ آپ کہتے ہیں تو میں رپورٹ پیش کر دیتا ہوں لیکن قواعد کے مطابق میں یہ رپورٹ پیش نہیں کر سکتا اسی دوران کمیٹی کے رکن جنید اکبر ایوان میںآگئے تو سپیکر نے ان سے کہا کہ آپ رپورٹ پیش کر دیں جنید اکبر نے رپورٹ پیش کرنا شروع کی لیکن انگریزی میں ہو نے کی وجہ سے اسے پڑھ ہی نہ سکے جس پر کمیٹی کے دوسرے رکن نور عالم خان جو اس وقت تک ایوان میں آچکے تھے جلدی سے کھڑے ہوئے اور رپورٹ پیش کر دی جبکہ جنید اکبر کو سبکی کا سامنا کرنا پڑااور وہ اپنے موبائل پر مصروف ہو گئے۔