’’ عید کہاں گزاریں گے؟‘‘ صحافی کے اس سوال کا زرداری نے جواب دیدیا

’’ عید کہاں گزاریں گے؟‘‘ صحافی کے اس سوال کا زرداری نے جواب دیدیا
’’ عید کہاں گزاریں گے؟‘‘ صحافی کے اس سوال کا زرداری نے جواب دیدیا

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے ، واپسی پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ عید کہاں گزاریں گے ؟ اس پر سابق صدر کاکہناتھاکہ ’جہاں جج گزارنے دیں گے‘۔

تفصیل کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی تو آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت 30 ملزمان پیش ہوئے۔ آصف زرداری اور فریال تالپور اس کیس میں چوتھی مرتبہ احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے ہیں۔احتساب عدالت میں پیشی کے بعد آصف علی زرداری سے صحافیوں نے پوچھا کہ آپ پر جو مقدمات بنائے گئے ہیں اور پیشیاں ہورہی ہیں اس حوالے سے کیا سمجھتے ہیں؟۔ آصف علی زرداری نے جواب دیا کہ رمضان کی برکتیں ہیں۔ عید کہاں گزاریں گے اس سوال پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جہاں جج گزارنے دیں گے۔

مزید : قومی