دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر باﺅلنگ کا فیصلہ

دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر باﺅلنگ کا ...
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر باﺅلنگ کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کیخلاف ٹاس جیت کر باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بسمہ معروف کر رہی ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ناہیدہ خان، سدرہ امین، جویریہ خان، ندا ڈار، عالیہ ریاض، سدرہ نواز، عمائمہ سہیل، ثناءمیر، فاطمہ ثناءاور نشرہ سندھو شامل ہیں۔
جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت سونے لوس کر رہی ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لیزلے لی، لاﺅرا وولوارٹ، اینڈری سٹین، میگنون ڈو پریز، کلو ٹرائیون، سینالو جفا، مریزانے کاپ، شبنم اسماعیل، مساباتا کلاس اور ٹومی سیکھوکھونے شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -