چیئر مین ایف بی آر کیلئے شبر زیدی کا نام کس نے تجویز کیاہے اور وزیراعظم ان کی تقرری پر بضد کیوں ہیں؟ پتا چل گیا

چیئر مین ایف بی آر کیلئے شبر زیدی کا نام کس نے تجویز کیاہے اور وزیراعظم ان کی ...
چیئر مین ایف بی آر کیلئے شبر زیدی کا نام کس نے تجویز کیاہے اور وزیراعظم ان کی تقرری پر بضد کیوں ہیں؟ پتا چل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر بنانے کیلئے بضد ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے ایف بی آر افسران کے ساتھ ملاقات بھی کی اور تحفظات کو بھی دور کیا تاہم بضد ہونے کے پیچھے چھپی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے ۔
نجی ٹی وی 24 نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ چیئرمین ایف بی آر کیلئے شبر زیدی کا نام دراصل جہانگیر ترین نے وزیراعظم عمران خان کو تجویز کیا جبکہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ بھی شبر زیدی کے حامی ہیں اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان خود بھی شبر زیدی کی معاشی سوچ سے متفق ہیں اور انہیں چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنا چاہتے ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل کا کہناتھا کہ شبر زیدی کا نام سامنے لانے سے پہلے ہوم ورک نہیں کیا گیا کیونکہ شبرز یدی کی تعیناتی کیساتھ رولز میں کچھ ترامیم بھی کرنا ہوں گی ۔

مزید :

قومی -