دنیا کا پہلا ٹورنامنٹ جو شروع ہونے سے پہلے ہی بکیوں کے ”ریڈار“ میں آ گیا، جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں

دنیا کا پہلا ٹورنامنٹ جو شروع ہونے سے پہلے ہی بکیوں کے ”ریڈار“ میں آ گیا، ...
دنیا کا پہلا ٹورنامنٹ جو شروع ہونے سے پہلے ہی بکیوں کے ”ریڈار“ میں آ گیا، جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ(ای سی بی) نے آئی سی سی ورلڈکپ اور نئے ٹورنامنٹ ”دی ہنڈرڈ“ کے حوالے سے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کی تیاری کر لی ہے جبکہ فکسنگ کی رپورٹ کیلئے نئی ہاٹ لائن بھی متعارف کرادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ آئندہ برس ”دی ہنڈرڈ“ کے نام سے ایک نیا ٹورنامنٹ شروع کرنے کی منصوری بندی میں مصروف ہے لیکن اینٹی کرپشن حکام نے ابھی سے ہی اسے انتہائی غیر محفوظ قرار دینے کیساتھ ہی ایک ہاٹ لائن متعارف کرا دی ہے جس میں کھلاڑی خود کو نامعلوم رکھتے ہوئے کسی بھی مشکوک سرگرمی کی بروقت رپورٹ دے سکتے ہیں۔

اس ٹورنامنٹ کیلئے اگرچہ سخت اینٹی کرپشن اقدامات کئے جا رہے ہیں مگر یہ پہلا موقع ہے جب کوئی ایونٹ شروع ہونے سے پہلے ہی بکیوں کے ریڈار میں آ گیا ہو۔ اینٹی کرپشن حکام نے اس ٹورنامنٹ کو ان غیر محفوظ ایونٹس کی فہرست میں شامل کیا ہے جس میں افغانستان پریمیر لیگ (اے پی ایل)، یو اے ای میں ہونے والی ٹی 10 لیگ اور آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءاور ویمنز ٹیموں کے میچز شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کو خصوصی طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میڈیا سٹنگ آپریشنز سے بھی خبردار رہیں جیسا کہ 2010ءمیں نیوز آف دی ورلڈ نے کیا تھا اور تین پاکستانی کھلاڑیوں کو جیل ہوئی تھی۔ اسی سلسلے میں کرکٹ انٹیگریٹی لائن متعارف کرائی گئی ہے، جس میں ’کرائم سٹاپرز‘ نامی ایک تنظیم کی مدد بھی شامل ہے جو عام لوگوں کو گمنامی کے عالم میں کسی بھی غلط حرکت کی رپورٹ کیلئے حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق انگلینڈ میں واقعہ تمام سٹیڈیمز کے ڈریسنگ رومز میں پوسٹرز لگائے گئے ہیں جن پر ہیلپ لائن یا آن لائن رپورٹ درج کرانے کا طریقہ بتایا گیا ہے اور ایسا کرنے والے کھلاڑیوں کو سامنے نہ لانے کی ضمانت بھی دی گئی ہے۔ پاکستان سے اوول میں سیریز کے پہلے میچ سے قبل اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے انگلش پلیئرز کو بھی لیکچر دیا گیا۔

مزید : کھیل