دوسرا ون ڈے، قومی ویمن ٹیم کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف
کیپ ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جو 42.0 اوورز میں صرف 147 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ اوپنر ناہیدہ خان نے سب سے زیادہ 37 رنز بنائے اور سدرہ امین نے 25، جویریہ خان نے 20، بسمہ معروف نے 32، ندا ڈار نے 2، عالیہ ریاض نے 17، عمائمہ سہیل نے 5، فاطمہ ثناءنے 1 جبکہ ثناءمیر، سدرہ نواز اور نشرہ سندھو کوئی سکور بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے مساباتا کلاس نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ماریزانے کاپ، تومی سیکھوکھونے اور سونے لوس نے 2,2 اور شبنم اسماعیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔