وزیراعظم ہاﺅس میں کونسی یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ ہو گیا ؟بڑی خبر آ گئی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے وزیراعظم ہاﺅس کو انجینئرنگ یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے وزیراعظم ہاﺅس کو انجینئرنگ یونیورسٹی بنانے کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ہے جس میں کہا گیاہے کہ منصوبے پر 8 سال میں 55 ارب روپے لاگت آگئی تاہم سمری میں جگہ کی بھی گنجائش رکھی گئی ہے کہ وزیراعظم ہاﺅس کی جگہ کسی اور جگہ بھی تعمیر کی جاسکتی ہے ۔سمیر میں کہا گیاہے کہ اس سے پاکستان میں نہ صرف ٹیکنالوجی آئے گی بلکہ اسے فروغ بھی ملے گی ۔ سمری میں اسے پاک چائنہ یونیورسٹی آف انجینئرگن اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کا نام دیا گیاہے ۔