وفاقی وزیر مراد سعید نے بلاول بھٹو زرداری پر سنگین الزام عائد کردیا

وفاقی وزیر مراد سعید نے بلاول بھٹو زرداری پر سنگین الزام عائد کردیا
وفاقی وزیر مراد سعید نے بلاول بھٹو زرداری پر سنگین الزام عائد کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ بلاول بھٹوچیخ نہیں رہے بلکہ این آراومانگ رہے ہیں ، سابق ایس ایس پی راﺅ انوار کس کا بہادر بچہ ہے ؟حساب لیا جائے تو پکوڑے والے کے اکاﺅنٹ سے پیسے نکلتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو زرداری کے خطاب پر ردعمل میں مراد سعید نے کہا کہ میں ایوان میں بلاول کی باتیں سننے نہیں آیا، حساب لیاجائے توپیسے پکوڑے والے کے اکاونٹ سے نکلتے ہیں، سابق ایس ایس پی راوانوارکس کا بہادربچہ ہے، بلاول جواب دیں لاڑکانہ میں ایڈز کے کیسزکیوں سامنے آرہے ہیں ؟انہوں نے کہا کہ دوہزارارب سندھ کودیے گئے پیسہ کہاں گیا ؟ آصف زرداری نے بیرون ملک محلات بنائے، آصف زرداری کا بیرون ملک پڑے مال کاجواب کون دے گا؟ عمران خان نے کسی چورکواین آراونہ دینے کاوعدہ کیاتھا،بلاول بھٹوچیخ نہیں رہے این آراومانگ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں ان کی کرپشن سامنے آرہی ہے ، یہ کیاتماشاہے یہاں آکر تقریریں جھاڑیں؟بلاول بھٹوموروثی حادثاتی چیئرمین ہیں، اگریہ جواب نہیں سنیں گے توہم بھی بولنے نہیں دیں گے،حادثاتی چیئرمین بننے والے پرچی دیکھ کرتقریرکرتے ہیں، بلاول بھٹواورایان علی کوایک ہی اکاونٹ سے پیسے آرہے ہیںاور اب یہ تماشانہیں چلے گاکہ ایوان میں آئیں اورتقریرکرکے چلتے بنیں۔

مزید : قومی