اگرعمران خان سپیکر قومی اسمبلی کوڈراتے ہیں تو !!! سابق وزیر اعظم نے اسد قیصر کو پریشان کن مشورہ دیدیا

اگرعمران خان سپیکر قومی اسمبلی کوڈراتے ہیں تو !!! سابق وزیر اعظم نے اسد قیصر ...
اگرعمران خان سپیکر قومی اسمبلی کوڈراتے ہیں تو !!! سابق وزیر اعظم نے اسد قیصر کو پریشان کن مشورہ دیدیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ اگر عمران خان سپیکر کوڈراتے ہیں تووہ استعفیٰ دیدیں، سپیکر نے اپنا رویہ نہ بدلہ تو ایوان نہیں چلنے دیں گے ، سپیکر اپنے رویے سے اپنا اعتماد کھو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر عمران خان سپیکر کوڈراتے ہیں تووہ استعفیٰ دیدیں، سپیکر کی عزت تب ہوگی جب ارکان اسمبلی ان کی عزت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر سپیکر نے اپنا رویہ نہ بدلہ تو ایوان نہیں چلنے دیں گے ، سپیکر اپنے رویے سے اپنا اعتماد کھو چکے ہیں، سپیکر کوعزت عمران خان نہیں اپوزیشن دیتی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے ایوان میں کوئی غیر اخلاقی بات نہیں کی ، پاکستان کو آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھا جارہاہے ،ہم بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے اور بیروزگاری پر بات کرنا چاہتے ہیں۔

مزید : قومی