نئی ویزا پالیسی کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں:شاہ محمود قریشی

نئی ویزا پالیسی کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں:شاہ محمود قریشی
نئی ویزا پالیسی کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں:شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نئی ویزا پالیسی کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ،جس میں خارجہ پالیسی کو درپیش چیلنجوں اس حوالے سے پیشرفت اور مطلوبہ اہداف کاجائزہ لیاگیا، انہوں نے ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے معاشی سفارتکاری کو فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک تمام پاکستانی سفارتخانوں کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسئل فوری طور پر حل کرنے سے متعلق واضح ہدایات دی گئی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزارت خارجہ میں قونصلر کے شعبے کو ڈیجیٹلائز کردیاگیا ہے تاکہ عوام اپنی دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل سہولت حاصل کرسکیں۔

مزید : قومی