کالعدم تنظیموں کو زوردار جھٹکا، اسلام آباد کی انتظامیہ نے بڑا اعلان کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کی ضلعی حکومت نے کالعدم تنظیموں کے چندہ اکٹھا کرنے پر پابندی عائد کردی۔
وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کالعدم تنظیموں کے فنڈ ریزنگ پر پابندی لگادی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق آج ( 9 مئی) سے2ماہ کیلئے ہو گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے فنڈ ریزنگ پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائدکی گئی ہے۔