تحریک انصاف کی حکومت نے نئی مثال قائم کردی ،اپنی ہی حمایت کے لیے جانے والے صحافیوں کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

تحریک انصاف کی حکومت نے نئی مثال قائم کردی ،اپنی ہی حمایت کے لیے جانے والے ...
تحریک انصاف کی حکومت نے نئی مثال قائم کردی ،اپنی ہی حمایت کے لیے جانے والے صحافیوں کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے فیڈرل لاجز میں رہائش پذیر صحافیوں کو طاقت کے زور پر بے دخل کر دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی اسد ملک نے بتا یا کہ تبدیلی حکومت نے فیڈرل لاجز سے صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو بزور طاقت اور پولیس کی بربریت کے ساتھ بے دخل کردیا ۔انہوں نے بتا یا کہ بے دخل کیے گئے اکثر صحافی پی ٹی آئی کے سپورٹرز اور ن لیگ کے سخت ناقدین بھی تھے ۔

اس پر جواب دیتے ہوئے صحافی احمد نورانی نے کہا کہ اگر کوئی صحافی غیر قانونی طور پر الاٹمنٹ کروا کر ان لاجز میں رہ رہا تھا تو پھر تو موجودہ حکومت نے اچھا کام کیا اور ایسے اچھے فعل کی ہر صورت میں تعریف کی جانی چاہیے اور اگر ایسے صحافیوں کو نکالا گیا ہے جو موجودہ حکومت کے حق میں لکھتے تھے تو یہ تو اور زیادہ تعریف والی بات ہے ۔

مزید : قومی