ن لیگی کارکنوں پر مقدمے کا اندراج ، مریم اورنگزیب میدان میں آگئیں

ن لیگی کارکنوں پر مقدمے کا اندراج ، مریم اورنگزیب میدان میں آگئیں
ن لیگی کارکنوں پر مقدمے کا اندراج ، مریم اورنگزیب میدان میں آگئیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مریم اورنگز یب نے کہا ہے کہ عمران صاحب یہ مقدمے ہمارا راستہ نہیں روک سکتے اورنہ ہی عوام کا راستہ روک سکتے ہیں۔

جیونیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے کارکنوں پر ایف آئی ار کے اندراج پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ تو گالیاں دیتے رہے لیکن آپ کیخلا ف کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا، ہماری آوازاب آپ کا عوام پر ظلم کاہر راستہ روکے گی ۔ ان کا کہناتھا کہ نہ پارلیمنٹ پر حملہ ہوا اورنہ سرکاری املاک پر حملہ ہوا ، نہ پولیس والوں کے سر پھٹے تو پھر پرامن کارکنوں پریہ مقدمہ درج کیوں ہواہے؟ انہوں نے کہا کہ کارکن اپنے قائد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے گئے اور آپ نے خوفزدہ ہوکر مقدمہ درج کروادیاہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد