ایم کیو ایم کا فاٹا انضمام بل کی حمایت کا اعلان

ایم کیو ایم کا فاٹا انضمام بل کی حمایت کا اعلان
ایم کیو ایم کا فاٹا انضمام بل کی حمایت کا اعلان

  

اسلام آبا(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستان نے فاٹا انضمام بل کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی وفد کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران حکومتی اور سیاسی امور سمیت پارلیمانی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے ملک کے وسیع تر مفاد میں پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر حکومت نے فاٹا ترمیمی بل کے حوالے سے متحدہ سے حمایت طلب کرلی جس کی ایم کیو ایم نے حامی بھرلی۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے کراچی کے 162 ارب روپے کے اربن ڈویلپمینٹ پیکج کو پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کراچی کے ترقیاتی پیکجز کے ساتھ حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کو اسی سال مکمل کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ مالی سال 2019-2020 کے بجٹ میں کراچی کے لیے وزیراعظم کے 25 ارب روپے کا پیکج بھی شامل کیا جائے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد