سی ٹی ڈی کو دہشتگردوں کے خلاف اہم کامیابی مل گئی

سی ٹی ڈی کو دہشتگردوں کے خلاف اہم کامیابی مل گئی
سی ٹی ڈی کو دہشتگردوں کے خلاف اہم کامیابی مل گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ٹی ڈی نے بہاولپور میں کارروائی کرکے چار دہشتگردوں کو بارودی مواد اور دستی بموں سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔

جیونیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے بہاولپورمیں کارروائی کرکے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاہے ،دہشت گردوں سے بارودی مواد اور دستی بم بر آمد کئے گئے ہیں۔ اس کارروائی کو دہشتگردوں کیخلاف قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے ، گرفتاردہشت گردکسی جگہ بھی دہشتگردی کی کارروائی کرسکتے تھے ۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل داتا دربار کے قریب ایک خود کش حملہ آور نے ایلیٹ فورس کی گاڑی کونشانہ بنایا تھا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 11افراد شہید اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور