سندھ کی شوگرملیں صوبے کے کاشت کاروں کے 38ارب روپے کی نادہندہ نکلیں

سندھ کی شوگرملیں صوبے کے کاشت کاروں کے 38ارب روپے کی نادہندہ نکلیں
سندھ کی شوگرملیں صوبے کے کاشت کاروں کے 38ارب روپے کی نادہندہ نکلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پنگریو (این این آئی) سندھ کی شوگرملیں صوبے کے کاشت کاروں کے 38ارب روپے کی نادہندہ نکلیں, یہ رقم کاشت کاروں کے کوالٹی پریمیم کی مد میں شوگرملوں ہرواجب الادا ہے, سندھ ہائی کورٹ اوربعدازاں سپریم کورٹ میں کوالٹی پریمیم کی عدم ادائیگی کے حوالے سے چلنے والے کیسوں میں آنے والے فیصلوں کی روشنی میں سندھ کی شوگرملوں پرگزشتہ اکیس سالوں سے کاشت کاروں کے گنے کے کوالٹی پریمیم کی مجموعی رقم اڑتیس ارب روپے بنتی ہے.

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے شوگرملوں کوکاشت کاروں کے گنے کے کوالٹی پریمیم کی رقم اداکرنے کے احکامات کے بعدکاشت کاروں کی تنظیم سندھ آبادگاربورڈ کی جانب سے جمع کیے جانے والے اعدادوشمارکے مطابق اکیس سالوں کے دوران شوگرملوں پریہ خطیررقم واجب الادا ہے اورحکومت سندھ کی جانب سے گزشتہ روزجاری کیے جانے والے نوٹیفیکیشن میں بھی شوگرملوں کوحالیہ ختم ہونے والے کرشنگ سیزن کے کوالٹی پریمیم کی رقم اداکرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاہم اس نوٹیفیکیشن میں گزشتہ بیس سالوں کے کوالٹی پریمیم کی رقم کا ذکرنہیں کیا گیا اس حوالے سے سندھ آبادگاربورڈ کے رہنماں کا کہنا ہے کہ کوالٹی پریمیم کے معاملے پرپہلے سندھ ہائی کورٹ اوربعدازاں سپریم کورٹ کی جانب سے کاشت کاروں کے حق میں دیے جانے والے فیصلوں کی روشنی میں شوگرملیں گزشتہ اکیس سالوں کے کوالٹی پریمیم کی رقم اداکرنے کی پابند ہیں تاہم اڑتیس ارب روپے کی رقم یکمشت اداکرنا چونکہ شوگرملوں کے لیے بھی بہت مشکل ہے اس لیے سندھ آبادگاربورڈ دیگرکاشت کارتنظیموں کی مشاورت سے ایساحل نکالنے کی کوشش کررہا ہے جس میں کاشت کاروں کواقساط میں ان کی رقم مل سکے اورشوگرملوں پربھی مالی دبا نہ پڑے انہوں نے کہا کہ کاشت کاروں کا مفاد بھی شوگرملوں سے وابستہ ہے اس لیے ہم بھی شوگرملوں کی انتظامیہ سے مل کرکوالٹی پریمیم کے معاملے کوحل کریں گے۔