1500ن لیگی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

1500ن لیگی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
1500ن لیگی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل منتقلی کے موقع پر ریلی میں شرکت کرنیوالے 1500مسلم لیگ ن کے کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے کارکنوں کیخلاف مقدمہ تھانہ کوٹ لکھپت میں درج کیاگیاہے ، مقدمہ میں الزام لگایا گیاہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے نواز شریف کی جیلی منتقلی کے موقع پر ہنگائی آرائی کرتے ہوءسڑک بندکی ، ٹریک پرآکر ٹرین کوروکا اور لاﺅڈ سپیکر کا استعمال کیا ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی منگل کے روز ضمانت ہوتی تھی جس پر وہ واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل ہوئے تھے۔ اس موقع پر نواز شریف کو چھوڑنے کے لئے لیگی کارکنان بھی جاتی امرا سے کوٹ لکھپت جیل پہنچے تھے اور کارکنوں نے جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگا کر نواز شریف کا استقبال کیا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور