ملک اور عمران خان کو کمزور کرنے کی عالمی سازش ہو رہی،مسلم لیگ (ن) کی سیاست ’’ہمیں لندن جانے دو‘‘ تک رہ گئی:شیخ رشید احمد

ملک اور عمران خان کو کمزور کرنے کی عالمی سازش ہو رہی،مسلم لیگ (ن) کی سیاست ...
ملک اور عمران خان کو کمزور کرنے کی عالمی سازش ہو رہی،مسلم لیگ (ن) کی سیاست ’’ہمیں لندن جانے دو‘‘ تک رہ گئی:شیخ رشید احمد

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک اور عمران خان کو کمزور کرنے کی بین الاقوامی سازش کی جا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کی سیاست بس یہ رہ گئی ہے کہ ہمیں لندن جانے دو، نیب کیسوں کا فیصلہ نہ آنے تک اسمبلی میں شور رہے گا،مولانا فضل الرحمن کی سیکیورٹی کاکوئی مسئلہ نہیں، ان کے اپنے گادڈز بہت ہیں۔

راولپنڈی کے ’’ماں بچہ ہسپتال‘‘ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ماں بچہ ہسپتال سنگ بنیاد (کل) جمعہ کو وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار رکھیں گے،یہ منصوبہ 2005ءمیں شروع کیا گیا تھا جس کی لاگت اب بڑھ چکی ہے،ابتدائی طور پر 200 بیڈز کی منظوری ہوئی ہے،اس میں گیارہ آپریشن تھیٹر بنائے گئے ہیں،جلد لئی ایکسپریس وے کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں،اس میں کئی نجی کمپنیاں بھی شامل ہو گئیں جو ٹریک بچھانا چاہتی ہے،میں وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور چیف آف آرمی سٹاف کا مشکور ہوں جنہوں نے اس منصوبے پر خصوصی توجہ دی، ایم ایل ون اور نالہ لئی ہمارے دیرینہ مطالبے ہیں علاقے کے اطراف میں رہنے والے ابتر زندگی گزار رہے تھے،سابق چیف جسٹس کا بھی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے یہ جگہ الاٹ کروا کر دی۔

انہوں نے کہا کہ نیب کو مطلوب لوگ بھی ملک کے حالات خراب کر رہے ہیں، نوازشریف، شہبازشریف اورخواجہ آصف اور دیگر لوگ بھی اس میں شامل ہیں،آج کل چھوٹے کیمروں سے عوام زیادہ دکھایا جا رہا ہے،ملک اور عمران خان کو کمزور کرنے کی بین الاقوامی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دس ہزار نوکریوں پر 10لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں،وزیر اعظم کے حکم پر قرعہ اندازی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست بس یہ رہ گئی ہے کہ ہمیں لندن جانے دو، نیب کیسوں کا فیصلہ نہ آنے تک اسمبلی میں شور رہے گا۔ایک سوال پر وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ چوہدری نثار اب ایکٹو ہیں،مولانا فضل الرحمن کی سیکورٹی کاکوئی مسئلہ نہیں ان کے اپنے گادڈز بہت ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ لاہور خود کش حملے اوردہشتگردی کے واقعات پاکستان اور عمران خان کی ترقی کے خلاف سازش ہیں۔

مزید : قومی