بلاول بھٹو عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمانی کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی حکومت کو پارلیمنٹ میں جوابدہ بنائےگی :سید نیر حسین بخاری

بلاول بھٹو عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمانی کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی حکومت کو ...
بلاول بھٹو عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمانی کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی حکومت کو پارلیمنٹ میں جوابدہ بنائےگی :سید نیر حسین بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیئرمین سینیٹ اور  پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمانی کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی حکومت کو پارلیمنٹ میں جوابدہ بنائے گی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سید نیئر حسین بخؒاری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ میں عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمانی اور  عوامی نمائندگی کا حق ادا کر رہے ہیں،پیپلز پارٹی حکومت کو پارلیمنٹ میں جوابدہ بنائےگی۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری  کے سوالات نااہل حکمرانوں میں کھلبلی مچا دیتے ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد پر سیخ پا ہونا قوم کے علم میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں میں بلاول بھٹو کے سچ کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں، آئی ایم ایف کو قومی خزانے کی کنجیاں دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی بچوں کے دودھ اور بوڑھوں کی دوائیوں کی فراہمی ناممکن بنا رہی ہے، چھ ماہ بعد معاشی صورت حال بہتری کی لوریاں حکمرانوں کے لئے طعنہ بن گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکمران بیرونی قرضوں کا بوجھ ٹیکسوں اور مہنگائی کے ذریعے عوام پر ڈالنے سے باز رہیں۔

مزید :

قومی -