سرجیکل سٹرائیک کی ناکامی کے بعد بھارت نے پاکستان پر منفرد سٹرائیک کی دھمکی دے دی

سرجیکل سٹرائیک کی ناکامی کے بعد بھارت نے پاکستان پر منفرد سٹرائیک کی دھمکی ...
سرجیکل سٹرائیک کی ناکامی کے بعد بھارت نے پاکستان پر منفرد سٹرائیک کی دھمکی دے دی

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی وے، آبی وسائل، دریاﺅں کے فروغ اور گنگا کے تحفظ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ’ واٹر سٹرائیک‘ کی جائے گی اور پاکستان جانے والے تمام دریاﺅں کا پانی روک دیا جائے گا۔

بی جے پی حکومت کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر واٹر سٹرائیک کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سندھ طاس معاہدے کو نظر انداز کرتے ہوئے پاکستان جانے والے تمام دریاﺅں کا پانی روک دیا جائے گا۔

بھارت کے آبی وسائل کے وزیر نے بتایا کہ 1960 میں جواہر لعل نہرو اور ایوب خان نے سندھ طاس معاہدہ کیا تھا جس کے تحت تین دریاﺅں کا پانی پاکستان کو دیا گیا ۔ اس معاہدے میں بھارت کو بڑا اور پاکستان کو چھوٹا بھائی قرار دیا گیا لیکن ہم پر پاکستان کو پانی دینے کا کوئی دباﺅ نہیں ہے۔ حکومت نے پاکستان کا پانی روک کراسے مشرقی پنجاب اور ہریانہ کو دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

مزید : بین الاقوامی