بلوچستان میں مکمل لاک ڈاون کو سمارٹ لاک ڈاﺅن میں تبدیل کرنے کی منظوری

بلوچستان میں مکمل لاک ڈاون کو سمارٹ لاک ڈاﺅن میں تبدیل کرنے کی منظوری
بلوچستان میں مکمل لاک ڈاون کو سمارٹ لاک ڈاﺅن میں تبدیل کرنے کی منظوری

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان میں مکمل لاک ڈاون کو اسمارٹ لاک ڈاو¿ن میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے ٹوئٹ میں بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں لاک ڈاون میں نرمی کی جائے گی جبکہ کچھ کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں صوبے میں لاک ڈاون کو اسمارٹ لاک ڈاون میں تبدیل کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔لیاقت شاہوانی کے مطابق پیر سے صبح 3 بجے سے شام 5 بجے تک کپڑے، جوتے، درزی اور ملبوسات کے کاروبار کھل جائیں گے تاہم دکاندار اور تاجر تنظیمیں طے کردہ ضابطہ کار پر عملدرآمد کرانے کی پابند ہوں گی۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -