احساس پروگرام کی رقوم کی تقسیم، ڈاکٹر ثانیہ نشتر برقع پہن کر سنٹر پہنچ گئیں، خواتین کی لائن میں لگ کر کیا دیکھا؟

احساس پروگرام کی رقوم کی تقسیم، ڈاکٹر ثانیہ نشتر برقع پہن کر سنٹر پہنچ گئیں، ...
احساس پروگرام کی رقوم کی تقسیم، ڈاکٹر ثانیہ نشتر برقع پہن کر سنٹر پہنچ گئیں، خواتین کی لائن میں لگ کر کیا دیکھا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر احساس پروگرام کے پیسوں کی تقسیم کا جائزہ لینے کیلئے برقع پہن کر احساس سنٹر پہنچ گئیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کیٹگری تھری میں رقوم کی تقسیم کا جائزہ لینے کیلئے بری امام کے احساس سنٹر پہنچ گئیں۔ انہوں نے مستحق خواتین کی لائن میں لگ کر تمام معاملات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے بائیو میٹرک نظام، رقوم کی تقسیم اور عملے کے رویے کا ایک عام خاتون کی طرح جائزہ لیا۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ جب تک آپ خود اچانک دوروں کے ذریعے زمینی حقائق نہیں دیکھتے تب تک چیزیں بہتر نہیں ہوسکتیں۔ اگر آپ بتا کر جاتے ہیں تو سب چیزیں ٹھیک ہوتی ہیں لیکن سرپرائز وزٹ سے اصل حقائق سامنے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مزدور طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔احساس پروگرام کے تحت 72 لاکھ خاندانوں کو کیٹگری ون اور ٹو کے تحت امداد فراہم کی جاچکی ہے، اب کیٹگری تھری شروع ہوئی ہے۔ 144 ارب روپے کے احساس پروگرام  سے   ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کی مدد کی جائے گی۔

مزید :

قومی -