کرونا کی مشکل گھڑی میں" KFC " کی فلاحی سرگرمیاں

کرونا کی مشکل گھڑی میں" KFC " کی فلاحی سرگرمیاں
کرونا کی مشکل گھڑی میں

  

کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے . دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤ ن کے باعث کاروبار، صنعتیں، سیاحت، مذہبی مقامات سب بند ہو گئے ہیں، یوں تو اس صورتحال سے ہر طبقے کے لوگ متاثر ہوئے لیکن سب سے زیادہ پریشانی غریب محنت کش طبقے کو اٹھانا پڑی۔ لاک ڈاؤن کے نتیجے میں غریب اور روزانہ روزی کمانے والے اور کما کر گھر کا چولہا چلانے والے ان افراد کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی اوراس کڑے وقت میں انسانی زندگیاں بچانے کے لیے غریب افراد تک راشن ، ادویات اور ضروری سامان زندگی پہنچانا ضروری ہوگیا ۔

اس وقت جب حالات سے نبٹنے کےلیےوفاقی و صوبائی حکومتیں امداد کے محض اعلانات کررہی تھیں، فلاحی اداروں کی خدمات انتہائی لائق ستائش اور قابل تحسین رہی جن میں "KFC" سر فہرست رہا . KFC کے کنٹری ہیڈ گوہریز حبیب لودھی نے 10ہسپتال، 8 میڈیکل سینٹرز اور 300 ایمبولنس عملے کے کھانے اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہزاروں ورکرز کی خدمات وفاقی صوبائی حکومت کو کروناوائرس سے نمٹنے کے لیے پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں KFC کا ہر ورکر قوم کی خدمت کے لیے تیار ہے  اور ہمارے ہزاروں مخلص ورکرز قوم کی خدمت میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ تشہیرسے بے نیاز KFC کے کنٹری ہیڈ گوہریز حبیب لودھی نے بڑے شہروں میں علاج معالجے کے بڑے ہسپتال ، ڈسپنسریز، فارمیسیز، لیبارٹریزوکلیکشن پوائنٹس پر ضرورتمندوں کے لئے فری کھانے کا انتظام کیا ہے ۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کی آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہا ہے۔ معروف ماہر معاشیات اور پاکستان کے وفاقی مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا کے پیش کردہ اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں جون 2018 تک تقریباً سات کروڑ لوگ غربت کی زندگی گذار رہے تھے اور اس سال جون تک یہ تعداد بڑھ کر آٹھ کروڑ ستر لاکھ ہو جائے گی۔ ان سخت حالات میں KFC کا ضرورتمندوں کی عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھ کر خدمات کرنا بلا شبہ احسن کام ہے اور اس سہرا KFC کے کنٹری ہیڈ گوہریز حبیب لودھی اور KFC کی انتظامیہ کو جاتا ہے ۔

KFC کی فلاحی سرگرمیوں کی مختصر تفصیل  مندرجہ زیل ہے۔

ڈولفن کے اہلکاروں کو ان کی ڈیوٹی پر کھانا فراہم کیا

ہسپتال کے کرونا سٹاف کو ان کی ڈیوٹی پر بلا ناغہ کھانے کی فراہمی

میڈیا کے فیلڈ جرنلسٹس کو کھانے کی فراہمی

لاہور سٹی میں ماجود تمام ناکوں پر اسٹاف کو کھانے کی فراہمی

ہسپتال ،ڈسپنسریز،فارمیسیز،لیبارٹریزوکلیکشن پوائنٹس پر ضرورتمندوں کے لئے فری کھانے کا انتظام کیا

Expo Center Lahore میں تمام اسٹاف اور مریضوں کے کھانے کا انتظام

لاہور کی جیلوں میں بھی کھانے کی بر وقت فراہمی ۔

(مصنف سمیع احمد کلیا پولیٹیکل سائنس میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، لاہور سے ماسٹرز، قائد اعظم لاء کالج، لاہور سے ایل ایل بی اور سابق لیکچرر پولیٹیکل سائنس۔ اب پنجاب پولیس میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔)

 نوٹ:یہ بلاگر کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔

مزید :

بلاگ -