فقیر کا کفن
ایک فقیر نے مالدار آدمی سے کہا۔اگر مجھے تمھارے گھر موت آ جائے تو تم میرے ساتھ کیا سلوک کروگے؟“
مالدار آدمی بولا”میں تمہیں کفن پہنا کر دفنا دوں گا۔“
فقیر بولا ابھی میں زندہ ہوں مجھے پہننے کے لئے کپڑے دے دو، اور جب میں مر جاؤں۔تو بغیر کفن کے مجھے دفنا دینا۔
یہ ہم لوگوں میں سے بہت سے افراد کی داستان ہے کہ جب تک ہم زندہ ہیں ایک دوسرے کی قدر نہیں کرتے لیکن مرنے کے بعد ایک دوسرے کے لیے آگے بڑھ بڑھ کر نیکیاں کرنے لگتے ہیں۔
اگر قدر کرنی ہے تو زندگی میں کرو۔