ثانیہ کامران تحریک انصافکا قیمتی اثاثہ ہیں،کرامت کھوکھر

ثانیہ کامران تحریک انصافکا قیمتی اثاثہ ہیں،کرامت کھوکھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی صدر ثانیہ کامران نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے حاجی کرامت کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی، حاجی کرامت کھوکھرکو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بننے پر ثانیہ کامران نے مبارکباد اور گلدستہ پیش کیا، حاجی کرامت کھوکھر نے ثانیہ کامران کو سنٹر ل پنجاب وومن ونگ کی صدر بننے پر بھی مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ثانیہ کامران پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی وومن ونگ کی مرکزی صدر و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وایم این اے ڈاکٹر نوشین حامد معراج سے ان کی رہائشگاہ پر ثانیہ کامران نے ملاقات کی اورڈاکٹر نوشین حامد معراج کا شکریہ ادا کیا۔

 جنہوں نے سنٹرل پنجاب میں وومن ونگ کی صدرکی ذمہ داری سونپی ہے۔