نہم کی مطالعہ پاکستان میں ختم نبوت کے حوالے سے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی
لاہور(لیڈی رپورٹر) نویں جماعت کی مطالعہ پاکستان کی کتاب میں ختم نبوت کے حوالے مبینہ تبدیلی کے حوالے سے حکو مت کی جانب سے سخت ایکشن لیا جا چکا ہے پی سی ٹی بی کی جانب سے جاری کردہ نویں جماعت کی مطالعہ پاکستان کی کتاب میں ختم نبوت کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔حال ہی میں نویں جماعت کی مطالعہ پاکستان کی کتاب میں ختم نبوت کے عقیدے میں تبدیلی کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی خبر پر حکو مت نے فوری ایکشن لیا تھا واضح رہے کہ ختم نبو ت کے حوالے سے مبینہ تبدیلی کی خبر گزشتہ سال جولا ئی میں شائع ہو ئی تھی۔تفصیلا ت کے مطا بق وزیر تعلیم کی جانب سے جاری بیا ن میں کہا گیا ہے کہ متنازعہ کتاب کے پبلیشرز کے خلاف جولائی 2019 میں ہی بھرپور اور فوری کاروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔
پی سی ٹی بی کی جانب سے جاری کردہ نویں جماعت کی مطالعہ پاکستان کی کتاب میں ختم نبوت کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ پی سی ٹی بی کی جانب سے جاری کردہ نویں جماعت کی مطالعہ پاکستان کی کتاب میں پانچویں صحفے پر ختم نبوت کے حوالے سے عبارت واضح لفظوں میں موجود ہاور نجی پبلیشرز کی جانب سے چھاپی گئی متنازع کتاب کی 30 ہزار سے زائد کاپیاں گزشتہ سال ہی ایف آئی آر درج ہونے کے بعد قبضے میں لے لی گئیں تھیں مطالعہ پاکستان کی متنازعہ کتاب چھاپنے والے نجی پبلیشرز کو گزشتہ سال بلیک لسٹ بھی کر دیا گیا تھا۔