حکومت نے عوام سے کئے وعدے پورے نہیں کئے،نبیلہ یاسمین
لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی رہنما نبیلہ یاسمین کا کہنا ہے موجودہ حکومت میں اقتدار میں آنے سے پہلے عوام سے جتنے وعدے کئے تھے ان میں سے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا ہے۔انہوں نے ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مو جودہ حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے عوام کو تبد یلی کے جو سبز باغ دکھائے تھے اب عوام اس سحر سے نکل چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام سے جو بھی وعدے کئے ان میں سے کسی ایک بھی وعدے پر پورا نہیں اترے ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ موجو دہ حکومت نے مہنگا ئی کے پہاڑ تو ڑ رکھے ہیں عوام کو ایک وقت کی روٹی کھا نا مشکل ہے۔انہو ں نے مطالبہ کیا ہے حکومت فوری طور پر مہنگا ئی کا کنٹرول کرنے کے اقدا مات کرے تاکہ غریب عوام کو سکھ کا سانس مل سکے۔