حکمران سندھ پر تنقید چھوڑ کر اپنی کارکردگی بہتر کریں،سجاد نذیر

حکمران سندھ پر تنقید چھوڑ کر اپنی کارکردگی بہتر کریں،سجاد نذیر

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ جس جوش و جذبے کے ساتھ حکومتی وزراء سندھ حکومت پر چڑھ دوڑتے ہیں کاش اسی جوش و جذبے کے ساتھ اگر وہ مسائل کے حل کی طرف کوئی توجہ دیں تو ملک کی کوئی صورت حال بہتر ہو سکتی ہے چیئرمین پیپلز پارٹی یا پھر وزیر اعلی سندھ ایک پریس کانفرنس کرتے ہیں تو کئی کئی دن تک حکومتی وزراء ان کی کر دار کشی پر اتر آتے ہیں۔

 اگر یہی توجہ یہ وزراء اپنے محکموں کی طرف دیں تو ملک کی حالت بدل سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور عثمان بزدار ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اس وقت وفاق اور پنجاب ریموٹ کنٹرول پر چل رہے ہیں۔وفاق میں عمران خان اور پنجاب میں عثمان بزدار مکمل بے بس ہو چکے ہیں۔وفاقی کابینہ میں ہر وزیر خود کو وزیراعظم تصور کررہا ہے ایسی ہی صورتحال پنجاب میں بھی بن چکی ہیں۔حکومتی لوگوں کی عوامی مسائل کے حل پر کوئی توجہ ہی نہیں ہے دوسری جانب ہر روز شیخ رشید خود کو ایک نجومی ثابت کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے بہتر ہو گا کہ نیب شیخ رشید کو اپنا سرکاری ترجمان مقرر کرلے ویسے بھی اس وقت کوئی ٹرین تو چل نہیں رہی ہے۔انہوں نے یوں لگتا ہے کہ جیسے حکومتی ترجمانوں نے عمران خان کو گھر بھجوانے کا پروگرام بنارکھا ہے عمران حکومت کو ابھی دو سال مکمل نہیں ہوئے پاکستان کے قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -