چیف انجینئر لیسکو نے ڈیوس روڈ اور شاہ پور سب ڈویژن کے دورے کئے

    چیف انجینئر لیسکو نے ڈیوس روڈ اور شاہ پور سب ڈویژن کے دورے کئے

  

لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن را نا عبدالستار نے ڈیوس روڈ، ائیر لائن اور شاہ پور سب ڈویژن کا دورہ کیاجہاں انہوں نے ٹرانسفارمرز ٹرالیوں کی دستیابی اور ٹی اینڈ پی کا جائزہ لیا۔ سب ڈویڑنز کے کمپلینٹ دفاتر کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ صارفین کی جانب سے موصول شدہ شکایات کا فی الفور ازالہ ممکن بنایا جائے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو کا اولین مقصد اپنے صارفین تک محفوظ اور معیاری بجلی کی ترسیل کو ممکن بنانا ہے۔

چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن رانا عبدالستار کا کہنا تھا کہ لیسکو سسٹم کو درپیش تمام رکاوٹیں ختم کرنے کے اپنے ٹارگٹ پر بھرپور طریقے سے کام میں مصروف عمل ہے تاکہ لاہور سمیت لیسکو کے زیرانتظام تمام سرکلز میں رمضان المبارک کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے اور صارفین کی پاور ڈیمانڈ کو احسن اسلوبی سے پورا کیا جاسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -