حکومت تیل کی قیمتوں میں مزید کمی لائے،سیف الملوک کھوکھر

حکومت تیل کی قیمتوں میں مزید کمی لائے،سیف الملوک کھوکھر

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وممبر صوبا ئی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت تیل کی قیمتوں میں مذید کمی لائے۔ رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش پر خصو صی سبسڈی دے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم ہو سکے۔اس وقت عالمی منڈی میں تیل کی قمیتیں تاریخی سطح تک گر گئی ہیں لیکن ہماری عوام ابھی بھی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے موجودہ حکومت نے نا اہلی کے تما م ریکارڈ تو ڑ دیئے ہیں۔

ملک میں کرونا سے اموات کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کرونا سے بچاؤ کے حوالے سے حکومتی انتظا مات زبا نی جمع خرچ تک محدود تھے۔ویڈیو لنک کے ذریعہ حلقہ کے سیا سی ورکرز سے گفتگو کر تے ہوئے انہو ں نے کہاکہ اس وقت عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی ریکارڈ ہو ئی ہے لیکن ہماری حکومت نے چند روپے کمی کر کے عوام پر احسان کر دیا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ جب تیل مہنگا کیا جاتا ہے تواس کے ساتھ ساتھ اس سے جڑی اشیاء کی قیمتوں میں بھی فوری اضا فہ کر دیا جاتا ہے لیکن اب جب تیل کی قیمت کم ہوئی تو ایک طرف تو برائے نام کمی کی گئی ہے تو دوسری طرف اشیاء خوردونوش کی قمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔انہو ں نے کہا کہ حکو مت فوری طور پر اشیاء خوردونوش پر خصو صی سبسڈی فراہم کرے۔انہو ں نے کہا کہ کرونا کے نام پر حکومت عوام کے ساتھ سیا ست کر رہی ہے اب تک حکومتی انتظا مات کھو کھلے دعوے ہیں روزبروز اموات میں اضا فہ حکومتی نااہلی ثا بت کر چکا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -