حکومتی فیصلوں سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہو گئے،بی بی وڈیری

حکومتی فیصلوں سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہو گئے،بی بی وڈیری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما بی بی وڈیری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کا بھانڈا پھو ٹ گیاہے حکومت کے ناہل وزیروں اور مشیروں کے غیر دانشمندا نہ فیصلوں سے عوام آج خودکشیوں پر مجبور ہیں ایک طرف کرونا اپنے پنجے گاڑھے بیٹھا ہے تو دوسری طرف عوام مہنگا ئی سے مر رہی ہے۔انہو ں نے کہا کہ عوام کو تبدیلی کے خواب دکھا نے والو ں نے اب لو گوں کا جینا محال کر رکھا ہے۔ مسلم لیگ ن اپنے دوراقتدار میں اپنے فیصلو ں سے یہ ثا بت کیا تھاکہ وہ عوامی حکو مت ہے۔

ہمارے بنائے گئے منصوبو ں پر ہی آ ج یہ پی ٹی آئی والے اپنے کتبہ لگا رہی ہے کیو نکہ اس حکو مت کے پاس کر نے کو اور کچھ نہیں ہے انہو ں نے کہا کہ کرونا کے نام پر اپنی کارکردگی چمکانے والے ابھی تک اس کو کنڑول کرنے میں ناکام ہیں۔انہو ں نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنے دور اقتدار میں ڈینگی جیسے مرض پر جس طرح قا بو پایا وہ قابل تحسین ہے آج بھی لوگ موجودہ حکومت کو اس کی مثالیں دیتے نظر آتے ہیں...

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -