گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی، مزید 48گرفتار، 4لاکھ روپے جرمانہ

  گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی، مزید 48گرفتار، 4لاکھ روپے جرمانہ

  

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں 621 انسپکشنز کیں، 128 مقامات پر گراں فروشی پائی گئی اور 04 لاکھ 18 سو روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ48 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا اور 48 گراں فروشوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ03 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں اور سختی کریں اور منڈیوں میں پھلوں و سبزیوں کی نیلامی کو بھی مانیٹر کیا جائے۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے تحصیل سٹی کے علاقوں سمن آباد اور گلشن راوی میں پرائس چیکنگ کو یقینی بنایا۔ انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی دکانوں اور لگی ریڑھیوں پر سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اورریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا جائزہ لیا۔ انہوں نے گراں فروشی کو چیک کیا اورگراں فروشی پر 18 افراد کو حراست میں لے لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے کہا کہ حراست میں لئے گئے افراد اشیاء ضروریہ کو مہنگے داموں فروخت کر رہے تھے۔ڈ ی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ اسی طرح ضلعی انتظامیہ لاہور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف متحرک ہے۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے راشد رائس ملز کا دورہ کیا۔ انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے 1000 گندم کی بوریاں تحویل میں لے لیں۔

اورتحویل میں لی گئی گندم کی بوریوں کو سرکاری گندم خریداری سنٹر رکھ چھبیل میں بھجوا دیا ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -