سرکاری زمینوں پر قبضوں کے واقعات معمول، کمشنر کا سخت نوٹس  

سرکاری زمینوں پر قبضوں کے واقعات معمول، کمشنر کا سخت نوٹس  

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)صوبائی دارالحکومت میں محکمہ مال و ریونیو کا عملہ کرونا وائرس کی روک تھام میں مصروف جبکہ شہر کے قبضہ مافیاز نے گراؤنڈ خالی دیکھ کر سرکاری زمینوں پر قبضے شروع کردیے، تفصیلات کے مطابق کوروناکی وجہ سے ًمحکمہ کے افسران دیگر ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں جس وجہ سے قبضہ مافیا کو موقع مل گیا۔ذرائع کے مطابق قبضہ مافیا اربوں روپے کی سرکاری زمینیں ہڑپ کرچکا ہے، کمشنر لاہور ڈویژن نے شہر میں موجود سرکاری اراضی پر قبضوں میں اضافہ کو مدنظر رکھتے ہوئے رہائشی، زرعی اور کمرشل اراضی کا موجودہ سٹیٹس، قبضہ مافیا کے ناموں کی فہرستوں سمیت دیگر ضروری تفصیلات ضلعی انتظامیہ سے طلب کر لیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی پر کسی کو قبضہ کیااجازت نہیں دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -