لاک ڈاؤن میں نرمی سے معیشت کا پہیہ چلے گا
لاہور (سٹی رپورٹر)مرکزی چیئرمین ٹیکسٹائل ٹریڈز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ لاہور شیخ عبدالمنان نے حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کر کے کاروبار کھولنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے معیشت کا پہیہ چلے گا، حکومت کی طرف سے طے کئے جانے والے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔
، عید الفطر کے پیش نظر ہفتے میں دو روز چھٹی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے اور عید کی خریداری کے کاروبار کو استثنی دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل لاک ڈان کی وجہ سے تاجر طبقہ شدید مشکلات کا شکار تھا اور اس کی دوبارہ کاروبار شروع کرنے کی سکت ختم ہو رہی تھی۔ حکومت کے اس فیصلے سے تاجروں اور دکانوں پرکام کرنے والے عملے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ اس سے لاکھوں خاندانوں کو روزگار ملنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔