ماہ رمضان میں غریب مسلمانوں کا خیال رکھنا چاہیے

ماہ رمضان میں غریب مسلمانوں کا خیال رکھنا چاہیے

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق چیئرمین یونین کونسل میاں اویس نے کہاہے ہمیں رمضان کے اس بابرکت مہینہ میں اپنے غریب مسلمان بہن بھا ئیوں کا خیال رکھنا چاہیے۔مسلم لیگ ن نے اپنے دور اقتدار میں ماہ صیام میں ہر علاقہ میں خصوصی رمضا ن بازار لگوائے تاکہ عو ام کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم ہو سکے۔کرونا کے باعث مرنے والوں کی تعداد میں اضا فہ تشویشناک ہے حکومت عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے۔

ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہا اس باپرکت ماہ میں اللہ تعالی مسلما نوں پر اپنی رحمتوں کا نزول کرتا ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اس ماہ اپنے غریب مسلمان بہن بھا ئیو ں کا خصوصی خیال رکھیں۔انہو ں نے کہا کہ آج عوام مہنگا ئی کے ہاتھوں مر رہی ہے جب مسلم لیگ ن اقتدار میں تھی تو ہماری ہر ممکن کوشش ہو تی کہ عوام کو ان کے دروازے ہر ریلیف فراہم کرے لیکن موجودہ حکومت نے تو بے حسی کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں نا تجربہ کار حکومت نے عوام کی زندگیا ں اجیرن کر رکھی ہیں۔۔۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -