پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلم ممالک کا عالمی دن منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلم ممالک کا عالمی دن منایا گیا

  

لاہور(پ ر)او آئی سی کے تحت دیگر مسلم ممالک کی طرح پاکستان میں بھی آج 15رمضان المبارک کو یتیم بچوں کے عالمی دن کے طور پر منایاجارہا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد یتیم بچوں کی فلاح و بہبود اور کفالت کی اہمیت اوربحیثیت قوم ہماری ذمہ داریوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ہر سال اس دن کی مناسبت سے پاکستان میں یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم اداروں پر مشتمل ”پاکستان آرفن کئیر فورم“ کے تحت مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

جن میں یتیم بچوں اور ان ماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔لیکن اس سال کورونا کی موجودہ صورت حال کے پیشِ نظرمحدودپیمانے پر تقریبات کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر یتیم بچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بھرپور مہم چلائی جارہی ہے۔ اسلامی ممالک کی تنظیم”او آئی سی“ نے 2013میں فیصلہ کیا کہ ہر سال 15رمضان المبارک کو یتیم بچوں کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔پاکستان میں یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم اداروں پر مشتمل ”پاکستان آرفن کئیر فورم“ نے پبلک فورمز پر اس دن کو منانے کا کاآغاز کردیا، اس کے ساتھ ساتھ حکومت سے بھی درخواست کی کہ وہ اوآئی سی کی پیروی کرتے ہوئے 15رمضان کو یتیموں کا عالمی دن قرار دے۔پاکستان آرفن کیئر فورم کی انہی کاوشوں کے نتیجے میں 20 مئی2016 ء کو سینٹ نے جبکہ 29مئی2018کو قومی اسمبلی نے متفقہ قرار داد کے ذریعے اس دن کو قومی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -