نوبل گروپ کے پروفیسر امان اللہ کے والد کا انتقال
لاہور (پ ر) نوبل گروپ آف کالجز کے چیئرمین پروفیسر امان اللہ کے والد محمد بشیر آج جمعۃ المبارک کے روز رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ انہیں قبرستان سٹیلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ فیوچر ویژن کے چیف ایگزیکٹو امیر العظیم نے پروفیسر امان اللہ سے ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہیں۔ مرحوم کے لیے مغفرت اور ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔