پیف پارٹنرز کا عدم ادائیگیوں کے خلاف مال روڈ پر مظاہرہ

پیف پارٹنرز کا عدم ادائیگیوں کے خلاف مال روڈ پر مظاہرہ

  

لاہور(پ ر)جوائنٹ ایکشن کمیٹی پیف پارٹنرز کی اپیل پر اسمبلی ہال کے باہر لاہور سمیت قصور، اوکاڑہ، نارووال، ننکانہ، ساہیوال کے علاوہ لاہور ڈویژن کے پیف پارٹنرز نے عدم ادائیگیوں، ناجائز کٹوتیوں، نئے داخلوں پر پابندی، صوبائی وزیر تعلیم مرادراس اس کی تعلیم دشمن پالیسیوں، پیف دشمن پالیسیوں کے خلاف اور اپنے دیگر جائز مطالبات کے لئے احتجاج کیا۔ جس کی قیادت قائدین خضر حیات گوندل کنوینر، میاں شبیر ہاشمی، پروفیسر عدنان، اقبال چوہان، مزمل اقبال صدیقی مرکزی صدر PSA، شیخ ارشد اٹارا مرکزی جنرل سیکرٹری PSA، محمد صادق صدیقی، اجمل اشفاق، میاں اسحاق، چوہدری محمد ندیم، رضوان یوسف، نعیم حنیف ایڈووکیٹ اور دیگر نے کی۔ اس موقع پر لاہور سمیت لاہور ڈویژن کے پیف پارٹنرز نے احتجاج میں بھرپور شرکت کی۔

خضرحیات گوندل، مزمل اقبال صدیقی، شیخ ارشد اٹارا، میاں شبیر ہاشمی، پروفیسر عدنان، اقبال چوہان، فرید خان بنگش، اجمل اشفاق اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا انشاء اللہ پیف پارٹنرز کے اتحاد نے آج یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ حق پر ہیں، میاں نصیر احمد ایم پی اے پیف پارٹنرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دھرنے میں شامل ہوئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -