ایل ڈی اے ایونیو ون کے الاٹیوں کو جلد پلاٹوں کے قبضے دینے کی ہدایت

ایل ڈی اے ایونیو ون کے الاٹیوں کو جلد پلاٹوں کے قبضے دینے کی ہدایت

  

لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ایل ڈی اے ایونیو ون اور جوبلی ٹاؤن سکیم کا دورہ کیا‘ انہوں نے مختلف مقامات پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور ایونیو ون کے سائٹ آفس میں سکیم کے دیگر امور کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کی -اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ ایونیو ون میں واقع نجی اراضی کے مالکان سے بات چیت کے ذریعے حاصل کئے جانے والے 623پلاٹوں کے الاٹیوں کو ان کے پلاٹوں کے قبضے دینے کے لئے سکیم کے جی اورکے بلاکوں میں جاری ترقیاتی کام مزید تیز کئے جائیں -

ایونیو ون اور جوبلی ٹاؤن کے پارکوں میں شجرکاری کی جائے اور ان کی حالت بہتر بنائی جائے -سکیم میں مکانات کی تعمیر اور آبادکاری کے فروغ کے لئے ضروری اقدامات ترجیحی بنیادوں پر کئے جائیں۔ سکیم میں تعمیر کئے جانے والے کمیونٹی سنٹر کو استعمال میں لانے کے لئے قابل عمل تجاویز تیار کی جائیں - مکینوں کو تعلیم اور صحت جیسی بنیادی ضروریات مقامی طور پر فراہم کرنے کے لئے سکیم میں تعلیمی اداروں‘ ہسپتالوں اور مفاد عامہ کی دیگر عمارتوں کی تعمیرکے لئے مختص پلاٹ جلد از جلد نیلام کئے جائیں -ڈائریکٹر جنرل نے سائٹ آفس ایونیو ون میں نقشہ منظور کروانے کے لیے آنے والے شہریوں کی سہولت کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا اور کورونا کے پیش نظر حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی -اس موقع پر چیف انجینئر حبیب الحق رندھاوا،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ رانا ٹکا خان، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ فہد انیس اور دیگر متعلقہ افسران نے انہیں بریفنگ دی-

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -