بجلی بند رہنے کا خدشہ

بجلی بند رہنے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ(این ٹی ڈی سی) نے صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کیلئے سسٹم سے نقائص کے خاتمے کے منصوبے تحت 500 کے وی روات گرڈ سٹیشن پر160 ایم وی اے ٹرانسفارمر کی تنصیب کا کام شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں 9 اور 10مئی 2020کو صبح 6 بجے سے سہ پہر 3بجے تک شٹ ڈاؤن حاصل کیا گیا ہے۔این ٹی ڈی سی نے بجلی کی بلا تعطل سپلائی کا انتظام کیا ہوا ہے تاہم ٹرانسفارمر کی تنصیب کے ابتدائی کام کے دوران ہنگامی صورتحال میں راولپنڈی اور اسلام ا?با د کے بعض علاقے متاثر ہوسکتے ہیں جنہیں فوری طور پر بحال کردیا جائے گا۔