تفریحی پارکوں کو مزید سرسبز و شاداب بنائیں گے،آصف محمود

تفریحی پارکوں کو مزید سرسبز و شاداب بنائیں گے،آصف محمود

  

لاہور(پ ر) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے ہیڈ آفس جیلانی پارک میں اعلیٰ سطح کا اجلاس، صدارت مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود نے کی۔اجلاس میں چیئرمین پی ایچ اے لاہور انجینئر یاسر گیلانی، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے مظفر خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق علی بسرا، سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں مشیر وزیر اعلی پنجاب آصف محمود نے پی ایچ اے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کو خوبصورت،سر سبز اور شاداب بنانے کیلئے پی ایچ اے تمام ممکن اقدامات کرے گا۔شہر کی بڑی سٹرکوں اور شاہراؤں پر سجاوٹ اور نئے پودوں کی تنصیب کے عمل کو تیز بنایا جائے گا۔

اور لاہور کے داخلی و خارجی راستوں اور شاہراؤں کیساتھ ساتھ چوک چوراہوں کو خوبصورت بنا کر دوسرے شہروں کیلئے مثالی بنائیں گے۔ہر محب وطن شہری کی اخلاق ذمہ داری کہ وہ شہر کو سرسبز بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کے گلبرگ گول چکر،حسین چوک، بابو صابو انٹرچینج، نیاز ی انٹر چینج، اللہ ہو چوک، واپڈا ٹاون چوک، راوی ٹول پلازہ,اڈا پلاٹ چوک,انٹرنس ملتان روڈ ٹھوکر نیاز بیگ، قصور گجومتہ انٹر چینج شیخوپور اولڈ سگیاں ٹول پلازہ، ہربنس پورہ انٹر چینج اور چوبرجی چوک سمیت دیگرداخلی و خارجی راستوں کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے مشاوارت کے بعد جامع حکمت عملی کے ساتھ جلد کام کا آغاز شروع کردیں گے۔ مشیر وزیر اعلی پنجاب آصف محمود نے کہا کہ پی ایچ ایز کو خسارے سے نکالنا اولین ترجیح ہے۔حکومت اداروں کو

مالیاتی طور پر مستحکم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -