دارالسلام بین الاقوامی کوئز مقابلے کرائے گا،عبدالمالک مجاہد

دارالسلام بین الاقوامی کوئز مقابلے کرائے گا،عبدالمالک مجاہد

  

لاہور(پ ر)دنیا بھر میں اسلام کاآفاقی پیغام پہنچانے، احادیث سیکھنے کا ذوق پیدا کرنے، علم کی استعداد بڑھانے اور رمضان المبارک کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لئے دینی کتابوں کی اشاعت کا عالمی ادارہ دارالسلام بین الاقوامی اسلامی کوئز مقابلے کااہتمام کررہاہے۔مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 500 ڈالر انعام دیا جائے گا۔ مقابلے میں ہر شخص حصہ لے سکتاہے۔ان خیالات کا اظہار دارالسلام انٹر نیشنل کے میجننگ ڈائریکٹر عبد المالک مجاہد نے کیا۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک نزول قرآن، رحمتوں، برکتوں اور سعادتوں والا مہینہ ہے۔ یہ اللہ کے ساتھ تعلق مضبوط کرنے، اللہ کو راضی کرنے اور گناہوں سے تائب ہونے کا بابرکت مہینہ ہے۔اس مہینہ کی ایک ایک گھڑی مسلمان کے لئے انتہائی قیمتی ہے۔

دارالسلام نے اس مہینے میں اہل ا یمان کے لئے دین سیکھنے، اسلام کا آفاقی پیغام دنیا بھر میں پہنچانے اور رمضان المبارک کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لئے 18سے21مئی تک عالمی کوئز مقابلے کا اہتمام کیا ہے۔ مقابلے میں حصہ لینے والوں کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ مقابلے میں حصہ لینے کے لئے چھو ٹی چھوٹی احادیث پر مشتمل ”60سنہری احادیث“نامی ای بک کاانتخاب کیا گیا ہے۔ مقابلے میں حصہ لینے کے خواہشمند اردو اور انگلش زبان میں دستیاب یہ ای بک دارالسلام کی ویب سائٹquiz.darussalamstore.comسے فری ڈاؤن لوڈ کر سکتے اور مقابلے کے بارے میں دیگر معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔مقابلے کے نتائج کا اعلان 29رمضان المبارک کو کیا جائے گا اور پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو500ڈالر انعام دیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -