سروسز ہسپتال انتظامیہ کا پیرا میڈیکس کے مطالبات پر عملدرآمد کا حکم

سروسز ہسپتال انتظامیہ کا پیرا میڈیکس کے مطالبات پر عملدرآمد کا حکم

  

لاہور(پ ر) سروسز ہسپتال کی انتظامیہ نے پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے مطالبات و معاملات پر فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا۔ یہ احکامات پرنسپل سمزپروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز اور ایم ایس ڈاکٹر افتخار احمد نے گزشتہ روز پیرا میڈیکل سٹاف کے ہونے والے اجلاس میں کیا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر فنانس یوسف ندیم بھی موجود تھے۔اجلاس میں پیرا میڈیکل سٹاف کے ضلعی صدر محمد ارشد بٹ نے مطالبات پیش کئے جس پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، ایم ایس ڈاکٹر افتخار احمد نے تمام معاملات پر فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے۔ اجلاس میں پیر ا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے دیگر رہنماؤں رشید مغل، لیاقت مسیح، اویس،شفیق شاہ، عبدالمنان، راشد گجر، فہیم اقبال، رفیق مسیح، خالد مسیح، راشد محمود، اشرف مسیح، راشد محمود و دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -