احساس پروگرام کے زمینی حقائق مختلف ہیں،اشرف بھٹی

احساس پروگرام کے زمینی حقائق مختلف ہیں،اشرف بھٹی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت تقسیم ہونے والے پیسوں پر حکومت پراپیگنڈہ زیادہ کر رہی ہے جبکہ زمینی حقائق تو اس کے بالکل ہی برعکس ہیں حکومت دعوے تو بہت کررہی ہے کہ اس نے احساس پروگرام کے ذریعے اربوں روپے غریب عوام میں تقسیم کئے ہیں مگرعوام ہر جگہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ بھوک سے تنگ لوگ سڑکوں پر خوار ہو رہے ہیں لیکن انہیں کہیں سے بھی کوئی ریلیف نہیں مل رہا وفاقی حکومت ابھی تک قوم کو اعتماد میں نہیں لے سکی وزیر اعظم روزانہ ٹی وی پر آکر کوئی نہ کوئی نئی بات کر جاتے ہیں اور اس میں بھی بہت سے تضادات ہوتے ہیں وفاقی حکومت نے آج لاک ڈاؤن ختم کرنے کااعلان تو کردیا ہے مگر ابھی تک بھی یہ واضح نہیں کیا کہ اس کے خیال میں چھوٹی مارکٹیس کون سی ہیں جو آج کھلنی چاہئے اس کی وضاحت حکومت کے کسی فرد کی طرف سے بھی ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے وزیر اعظم کے بیانات نے عوام کو ریلیف کی بجائے مزید کنفیوزڈ کردیا ہے اور لوگ پوچھ رہے ہیں کہ حکومت آخر ان کے ساتھ کیا کر رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -