نامورگلوکارہ زاہدہ پروین کی 35ویں برسی منائی گئی

نامورگلوکارہ زاہدہ پروین کی 35ویں برسی منائی گئی

  

لاہور(فلم رپورٹر) نامورگلوکارہ زاہدہ پروین کی 35ویں برسی منائی گئی۔زاہدہ پروین 1975 میں لاہور میں وفات پاگئی تھیں۔صوفیانہ کلام اور طرزِ گائیکی کے حوالے سے بھی“کافی”مشکل صنف ہے، مگر یہ نہایت مقبول اور عقیدت و اظہار کا ایک خوب صورت ذریعہ ہے۔ پاکستان میں زاہدہ پروین نے اسے کچھ اس طرح نبھایا کہ اس فن کی ملکہ کہلائیں۔زاہدہ پروین 1925 میں امرتسر میں پیدا ہوئیں۔ موسیقی کی ابتدائی تعلیم استاد بابا تاج کپورتھلہ والے سے حاصل کی۔

، استاد حسین بخش خاں امرتسر والے سارنگی نواز سے گائیکی کے رموز سیکھے، اور بعد میں استاد عاشق علی خان پٹیالہ والے کی شاگرد بنیں۔ ان کے استادوں میں اختر علی خان بھی شامل ہیں۔زاہدہ پروین نے یوں تو سبھی کلام گایا، مگر بعد میں خود کو خواجہ غلام فرید کی کافیوں تک محدود کر لیا۔ وہ ان کے کلام کی شیدا تھیں اور بہت لگاؤ رکھتی تھیں۔

مزید :

کلچر -